دل کی ہربات شاعری مےں بےان کرنا ممکن :محترمہ سےدہ وسےم بانو

0
0

ابھرتی ہوئی شاعرہ معراج نےلوفر کی پذےرائی کرتے ہوئے تنظےم” بےٹےاں“کی تہنےتی تقرےب
ےو اےن اےن
بےدر//دل کی ہربات شاعری مےں بےان کی جاسکتی ہے اور ےہ فرےضہ انجام دے رہی ہےں بی اے فائنل کی طالبہ معراج نےلوفر ، جن کی شاعری کی دھوم ان کی بہنوں اور سہےلےوں سے آگے بڑھ کر اخبارات تک پہنچ چکی ہے جو اہلےان بےد رکے لئے مسرت کی بات ہے۔ ےہ باتےں محترمہ سےد ہ وسےم بانو عہدےدارتنظےم”بےٹےاں“ نے کہےں۔ وہ آج ڈےزلنگ پبلک اسکول ، راو¿ تعلےم بےدر مےں ”بےٹےاں“تنظےم کی جانب سے منعقدہ تہنےتی تقرےب سے خطاب کررہی تھےں۔ بےدر کی ابھرتی ہوئی شاعرہ معراج نےلوفر کو گلپوشی ، شالپوشی اور تحفہ تحائف کے ساتھ تہنےت پےش کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ شاعری مےں مبالغہ آرائی اور سچائی دونوں شامل رہتی ہےں۔ دورحاضر کی شاعری مےں حالات کابےان زےادہ ہے اور ہونا بھی چاہےے۔ جس کے لئے آپ جےسی طالبات کو آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمےں اردو کے حوالے سے اور خواتےن کے اےمپاورمنٹ کے لئے کام کرتے ہوئے محسوس ہواہے کہ خواتےن اور لڑکےاں آگے نہےں بڑھ رہی ہےں۔ تنظےم ”بےٹےاں“ کاقےام اسی لئے ہے کہ خواتےن اور لڑکےاں اپنے اور اپنی دنےا بھر کی بہنوں کے حقوق کے لئے آگے بڑھےں اور مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔بےٹےاں کی اےک اور عہدےدار ڈاکٹر افروزجہاں چےرمےن اور پرنسپل سکسس پی ےواےنڈ ےوجی وپی جی کالج بےدر نے اپنے کالج کی جانب سے بھی شاعرہ معراج نےلوفر کی شالپوشی اور گلپوشی کی اور تحفہ پےش کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوطالبات ذہےن وفطےن ہےں ، فنون لطےفہ سے دلچسپی رکھتی ہےں اور آگے پڑھناچاہتی ہےں ان کے لئے مجھ سے جتنی مدد ہوسکتی ہے مےں ان کی مدد کرنے کے لئے تےارہوں ۔ انھوں نے معراج نےلوفر سے بھی کہاکہ اگرکہےں ضرورت پڑے تو ہم حاضر ہےں لےکن تمہےں ساتھ ساتھ اپنی شاعری کاسفر جاری رکھنا ہوگا۔ ابھرتی ہوئی شاعرہ معراج نےلوفر نے تنظےم بےٹےاں کاشکرےہ ادا کےا اور کہاکہ ےہ اعزاز ، ےہ تہنےت ، قطعاً غےرمتوقع اور مےری حےثےت سے بڑھ کر ہے ۔ مےںاس تنظےم کے تمام عہدےدار وں کی اقبال مندی کے لئے دعا گو رہوں گی۔ اس موقع پر ڈےزلنگ پبلک اسکول کی معلمات محترمہ ذکریٰ انجم، محترمہ عشرت فاطمہ ، محترمہ روحی فاطمہ ، محترمہ ماہرہ بےگم، محترمہ جےوتی ، محترمہ افشےن بےگم اور محترمہ کوثر بےگم موجود تھےں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا