تحصیل منکوٹ میں سحری،افطاری،اور تراویح میں بجلی غائب

0
0

عوام پریشان حال محکمہ غفلت کی نیندمیں کوئی تو بیدار کرے:نسیم چوہدری
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی منکوٹ تحصیل میں محکمہ پی ڈی ڈی کی ناقص کارکردگی کے باعث جہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں رمضان المبارک کے دوران مخصوص اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام میں محکمہ کے تئیں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے چوہدری نسیم یوتھ پریزیڈنٹ نیشنل کانفرنس بلاک منکوٹ نے بات کرتے ہوئے بتایاکہ تحصیل منکوٹ میں سحری،افطاری،اور تراویح میں بجلی غائب ہونے کے باعث عوام پریشان حال محکمہ غفلت کی نیند میں ہے آخر کوئی تو محکمہ کو بیدار کرے۔ کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے جیای سے بات کرتے ہیں تو وہ کبھی پاور سٹیشن کبھی کہیں فالٹ کا بہانہ لگا گر ٹال مٹول کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باقی مہینوں کی طرح رمضان المبارک میں بھی بجلی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ا?ئی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ رمضان و دوسرے تہواروں سے قبل پانی، بجلی و دیگر سہولیات کی دستیابی کے لئے درجنوں میٹنگیں کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر بہتر نظام بنانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل منکوٹ میں بجلی کا کوئی بھی شیڈول نہیں ہے۔ تحصیل منکوٹ جس میں کئی دیہات پائے جاتے ہیں جن میں چھجلہ،منکوٹ، ساگرہ، دبڑاج، گاہنی، بلنوئی، سیلانی، بریلا، اچھاد، وغیری قابل ذکر ہیں جہاں روز کا معمول بن چکا ہے کہ سحری، افطاری و تراویح میں بجلی ہمیشہ غائب رہتی ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی و انتظامیہ کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ طور پر متعلقہ محکمہ صارفین سے کرایا وصول کرتا ہے۔ لیکن بجلی دیکھنے کو بہت کم ملتی ہے۔ ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیاکہ بہتر بجلی نظام بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا