ترکی میں ڈاکٹری پڑھنا چاہتے ہیں

0
0

افضل گورو کے بیٹے غالب گورو کی حکومت سے پاسپورٹ کی فراہمی کی اپیل
یواین آئی

سرینگرپارلیمنٹ پر حملہ کے مبینہ مجرم محمد افضل گورو جنہیں 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، کے بیٹے غالب افضل گورو نے حکومت سے پاسپورٹ کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ غالب ایم بی بی ایس کی پڑھائی کے لئے ترکی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں انہیں سکالر شپ مل رہی ہیں۔ بتادیں کہ غالب نے سنہ 2018 میں منعقدہ بارہویں جماعت اور سنہ 2016 میں منعقدہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں 500 میں سے441 نمبرات حاصل کئے تھے جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبرات حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ غالب گورو نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنے گھر پر نامہ نگاروں کے ایک گروپ کو بتایا ’مجھے ترکی میں سکالر شپ مل رہی ہے، میری حکومت سے اپیل ہے کہ مجھے پاسپورٹ فراہم کیا جائے تاکہ میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکوں۔ آپ کو کسی بھی ملک میں سکالر شپ مل سکتی ہے، لیکن وہاں جانے کے لئے پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ہم پاسپورٹ کے بغیر کہیں نہیں جاسکتے‘۔ انہوں نے کہا ’2014 میں مجھے آدھار کارڈ ملا ۔ قریب دو سال پہلے میں نے اور امی نے پاسپورٹ کے لئے درخواست دی لیکن ابھی تک پاسپورٹ فراہم نہیں کیا گیا۔ اس دفعہ میں دوسری مرتبہ نیٹ کا امتحان لکھوں گا۔ اگر مجھے نیٹ کے امتحان میں کامیابی نہیں ملی تو مجھے ڈاکٹری کی پڑھائی کے لئے کسی دوسرے ملک کا رخ کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے مجھے پاسپورٹ کی ضرورت ہے‘۔ قابل ذکر ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جب یہ خبر پھیل گئی تھی کہ افضل گورو کے بیٹے غالب گورو نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو اہلیان وادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کیا تھا اور ان کی طویل و کامیاب زندگی کے لئے دعائیں کی تھیں۔ سائنس کا طالب علم غالب گورو ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے: ’میں ڈاکٹر بن کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں‘۔ دسمبر 2011 ءمیں پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مبینہ مجرم محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 ءکو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور وہیں پر دفن کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا