خدمت خلق بہترین مشغلہ،مکہ مسجد جموں بٹھندی میں درماندہ مسافروں کیلئے لنگر کار خیر

0
0

انتظامیہ کمیٹی نے کیا تعاون کرنے والی سماجی تنظیموں کا کیا شکریہ ادا
لازوال ڈیسک
جموںانتظامیہ کمیٹی مکہ مسجد جموں بٹھنڈی نے ریاستی گورنر ، ریڈ کراس، آرمی اور دیگر سماجی تنظیموں کا درماندہ مسافروں کیلئے لنگر کے اہتمام میں تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے جموں سرینگر شاہراہ کے بند ہونے اور جموں میں درپیش حالات کے کارن بڑی تعداد مین وادی کشمیر اور جموں صوبہ کے کئی اضلاع کے مسافر درماندہ ہو کر رہ گئے تھے جن کیلئے مکہ مسجد بٹھنڈی جموں میں بارہ فروری سے مفت لنگر اور قیام کیلئے اہتمام کیا گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خدمت خلق کر کے انسانیت کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھا جا سکتا ہے اورمشکل حالات میں ہمارا کام عوام کی مشکلات میںبغیر رنگ و نسال، مذہب و ملت پیش رہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں کئی سماجی تنظیموں نے بھی تعاون پیش کیا ۔انتظامیہ کمیٹی نے اپیل کرتے ہوئے دیگر سماجی تنظیموں سے کہا کہ اس کار خیر کو مستقبل کیلئے مزید بڑے پیمانے پر انجام دینے کیلئے ان کا تعاون پیش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کی عوام نے ہمیشپہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل قریب میںایسے مسائل کو نمٹانے کیلئے پیہش رہنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم انسان پہلے ہیں اور کسی مذہب یا ذات سے وابستگی بعد میں ہے ،اگر ہم انسانیت کو بچائیں گے اور انسانیت کی خدمات انجام دیں گے تو ہم نے سب کی خڈمات انجام دیںاور اگر ہم ایسے حالات میں ناکام ہوگئے تو یہ ہماری کمزوری ہوگی۔اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی نے ریاستی گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ہمیں ریڈ کراس اور ضلع انتظامیہ جموں سے تعاون ملا ۔انہوں نے افواج ہند اور رضاءکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے اپنے طریقے سے مشکل کی اس گھڑی میں امداد کی ۔انتظامیہ کمیٹی مکہ مسجد بٹھنڈی نے پولیس تھانہ ترکوٹہ نگر کا آئی جی پی جموں کی زیر نگرانی بہتر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ،ڈی آئی جموں کٹھوعہ رینج، ایس ایس پی جموں، ایس پی جنوب، ایس ڈی پی او نروال اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ترکوٹہ نگر کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا