مختار احمد
گاندربلگاندر بل میں کچھ لوگوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر کے اپنی پیشہ ورانہ کام انجام دینے کے دوران لہو لہان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق گاندربل سے تعلق رکھنے والے ویلی آن لائین اور ای ٹی وی بھارت کے نمائیدے ارشاد احمد بیگ کو اس وقت کچھ لوگوں نے لہو لہان کردیا جب وہ انتظامیہ کی طرف سے کنگن میں نالہ سندھ کے کناروں پر تعمیر ہو رہے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کاروائی کی عکس بندی کر رہا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کھڑی کر رہے لوگوں نے حملہ کر دیا اس موقعہ پر موجود دیگر لوگوں نے مزکورہ صحافی کو ان گنڈوں سے چھڑایا اور اسپتال لے جا کر اس کا علاج کر وایا۔واضح رہے گاندربل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف لگاتار خبریں سرکار تک پہنچاتے ہیں۔اس سلسلے می پولیس نے معامہ درج کیا دریں اثنا گاندربل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل سے قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔