ضلع میں ۰۴ ہزار مزدور اسکیم سے فائدہ اُٹھائےں گئے
ونے شرما
جموں //وزیر اعظم شرم یوگی مندان یوجنا کا آج یہاںادھمپور میں آغاز کیا گیا ، واضح رہے اس یہ ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم ہے جس کے تحت ان آرگنائزد شعبہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو پنشن دی جائے گی ۔ جبکہ اس کا آغاز یہاں ادھمپور میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار کی موجودگی میں ہوا جوکہ اس افتتاحی تقریب کی قیادت کر رہے تھے ، علاوہ ازیں اس موقع پر صدر مونسپل کونسل ڈاکٹر یوگیشور گپتا ، پی او آئی سی ڈی ایس رمپی اوہری ۔، چیف پلاننگ آفیسر راجیو بھشن، ڈپٹی دائریکٹر ایمپلائمنٹ سبھاش ڈوگرہ ، ڈی آئی او سجاد بشیر سمبریا، اے ڈی ایمپلائمنٹ وقار طالب ،اس کے علاوہ دیگر آفیسران ،منتخب نمائندگان ، اور ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ان آرگنائزڈ شعبہ سے جڑے کرکنان نے شرکت کی ۔وہیں اس دوران اے ڈی ڈی سی ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی پی او نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں متعلقہ اسکیم کے تحت فائدہ اُٹھانے پر زور دیا اور اپنے آپ کو مشترکہ خدمت سینٹر میں اندارج کروانے کے لئے بھی کہا ، اس کے علاوہ پاور پوئنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ بھی اے ڈی ایمپلائمنٹ وقار طالب نے شرکاءکو اسکیم کے متعلق متصل جانکاری فراہم کی ، اور متعلقہ شعبہ کے کارکنان سے اسکیم کے تحت فائدہ اُٹھانے کی بھی اُمید ظاہر کی ۔