عوام میں غصہ ، اسکول کا درجہ نہیں بڑھایا گیا ، تو زبر دست احتجاج ہوگا : عوام
لازوال ڈیسک
ریاسی //ضلع ریاسی کے تحت گاﺅں کنڈرہ میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت متعلقہ سرپنچ یود راج نے کی ، اس دوارن اہم مسئلہ ہائی اسکول کنڈرہ کی درجہ بندی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، واضح رہے کہ متعلقہ اسکول کو سرکاری حکم نامے کے تحت ہائی اسکینڈری کے درجہ میں لانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کی گئی تھی ، جبکہ متعلقہ اسکول کی رپورٹ ڈائریکٹر اسکول آف ایجوکیشن جموں کی طرف سے زیرے آڈر نمبر 788مورخہ 6اکتوبر 2018 کو فیزیبلیٹی رپورٹ دی گئی ، لیکن جب گزشتہ دنوں ایک لسٹ جاری کی گئی اس میں متعلقہ اسکول کا نام نہیں تھا ، جس کے باعث متعلق عوام میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے، انہوں نے اس سلسلہ میں گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس اسکول کا درجہ فوری طور پر بڑھایا جائے ،جبکہ ان کے یہ بھی ماننا ہے کہ ضلع ریاسی کے کنڈرہ میں یہ اسکول سنیارٹی کے لحاظ سے اول نمبر پر تھا، تاہم حکومت نے ان کے ساتھ ناانصافی کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے ، جس سے عوام میں غصہ ہے ۔ وہیں انہوں نے متعلقہ اسکول کی درجہ بندی نہ کرنے پر ریاسی کٹراہ سڑک بند کر احتجاج کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے ، جس کی ساری ذمہ داری ضلع انتظامیہ ریاسی کی ہو گی ۔اور حکومت سے فوری طورپر اسکول کو ہائی اسکینڈری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ سیشن میں یہاں پر کلاسز شروع کی جائیں اور طلباءکے مستقبل کو مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکیں ۔