"حمد”
” فبأي الاء ربكما تكذبان "
اے خالقِ دو جہاں
سبھی تعریفیں تیرے لۓ
اے روزِ جزا کے مالک
تیری ذاتِ پاک ہے لا زوال
تو ہے لافانی تو ہے لاثانی
ذرہ ذرہ میں تو ہے سمایا ہوا
ہر خبر کی تجھکو خبر ہے
ہر نظر پہ تیری نظر ہے
بے شک-تیرے ہی اذن سے
ہر پتّہ ہلے، ہرکلی کھلے
چار سو پھیلی ہوٸی ہیں
تیری قدرتیں،تیری رحمتیں
نہ کرسکیں گے ہم
تیری نعمتوں کا شمار
"فبأي الاء ربكما تكذبان”
تیری عظمتیں بےکراں
کہاں سے لاٶں میں
وہ الفاظ کے موتی
کیسے کروں میں بیاں
تیری حمد و ثنا ٕ
اے ربِِّ ذولجلال
ہوں بندہِ عاصی معاف کر
میری ساری لخزشیں-
ایک تُو ہی تو ہے
حامی وناصرومددگار
جو سنے سب کی پکار
"فبأي الاء ربكما تكذبان”
میرے حصہ میں آٸی ہے- جو
فکر وفن کی دولت
یہ تیری عطا کا ہی تو کمال ہے
کیسے کروں میں تیرا شکر ادا
یارب مجھ پہ اتنا کرم ہوجاۓ
چاہت میری قبول ہو
پل پل میرے لبوں پہ تیرا نام ہو
تیرے ہی ذکر میں بسر
مولیٰ میری صبح شام ہو
دل کی میرے دھڑکن
دل سےکہے یہ ہر دم
ہر سانس پہ تیرا ہے اختیار
"فبأي الاء ربكما تكذبان”…..!!!
از-ذاکرہ شبنم-کرناٹک