معروف صحافی ہربھجن سنگھ نہیں رہے

0
0

اچانک موت پر صحافی انجمنوں و سماجی شخصیات نے کا اظہار دُکھ
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج پونچھ کے ایک معروف صحافی اور جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہربھجن سنگھ اچانک انتقال کر گئے ۔ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پوری صحافی برادری غمزدہ ہو گئی ہے ۔مختلف صحافی انجمنوں کے نمائندوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جن صحافیوں نے اس موقع پر متعلقہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ان میں جرنلسٹ تنویر پونچھی ،جرنلسٹ سید نیاز شاہ، جرنلسٹ محمد امین، جرنلسٹ مختشم اختشام قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ جن دیگر سماجی شخصیات نے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ان میں سردار منجیت سنگھ صراف ،فوجی رشید ،ڈاکٹر سرفراز میر، سید شباب کاظمی، سید نصرت حسین شاہ سینئر کانگریس لیڈر تاج میر قابل ذکر ہیں ۔واضح رہے سردار ہربھجن سنگھ پونچھ کی صحافت میں ایک اہم مقام رکھتے تھے اور آج اچانک سے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا