جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنا بی جے پی کی سیاست: جاوید ریشی

0
0

آر ایس ایس، بجرنگ دل جیسی تنظیموں کی پشت پناہی کرنا بھاجپا کی ناپاکی کا منہ بولتا ثبوت
سید نیاز شاہ
پونچھ//ہندوستان میں تبلیغی تنظیم جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے ملکی حکومت کے فیصلے کو غیر مناسب اور غیر جمہوری فعل قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کے چئیر مین جاوید اقبال ریشی نے کہا کہ ملک میں بی جے پی آر ایس ایس اور بجرنگ دل جیسی انتہا پسند اور شدت پسند تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہے جبکہ دنیا میں امن (ایمان) کی دعوت دینے والی تنظیم پر پابندی عائد کرنا غیر انسانی طریقہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے جماعت اسلامی کے خلاف بول کر آر ایس ایس کی حمایت کرنے والے لیڈروں کی بیان بازی پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، مسلمانوں کا خون بہانے والی تنظیموں کو چھوٹ دینا بلکہ ان کی پشت پناہی کرنا اور امن کی دعوت دینے والی تنظیم پر پابندی عائد کرنا یہ ظاہر کررہا ہے کہ ہندوستان امن کا دشمن ہے یا پھر بی جے پی کی بات کرنے والوں امن کی تنظیم قرار دینا غلط ہتھکنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ہندوستانی میڈیا مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی غرض سے شیعہ، سنی اور وہابی جیسی نفرت پھیلانے کی بات کررہے ہیں جو ان کی غلط فہمیاں ہیں جبکہ مسلمان دنیاں میں جہاں بھی جس مسلک سے منسلک ہو وہ مسلمان ہی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس پابندی کو جلد ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ اقلیتوں لں کے خلاف سازشیں ملک کیلئے ناسور کی طرح ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا