صرف وعدے ہوئے، وفا نہ ہوئے،کوئی تو ہماری خبر لے
ناظم علی خان
مینڈھرگو رنر انتظامیہ کی جانب سے چند روزقبل راجو ری اور پونچھ اضلاع میں400نئے بنکر بنا نے کا اعلا ن کیا گیا ہے جو کہ ایک مہینے کے اند ر تیا ر ہونگے ۔ اس ضمن میں مقامی لوگو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف اعلا نات کیے جا تے ہیں کہ ایک مہینے کے اندر بینکر تیا ر کیے جائیں گئے جبکہ جو بنکرگز شتہ3بر س پہلے تعمیر ہونا شروع ہو ئے تھے ابھی تک ان کو بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران سر حدی علاقو ںمیں رہنے والے لوگوں کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا، کئی لوگ مارے گئے اور کئی لوگ زخمی ہوئے علاوہ ازیںلوگوں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا لہذا علاقہ کی طرف توجہ دی جائے اور فوری طور بنکر تعمیر کئے جائیں ساتھ میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان لوگوں کو فوری طور معاوضہ دیا جائے۔عوامی حلقوں کا کہناکہ ریاستی لیڈران لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے رہے اور اس فا ئر نگ اور گو لہ با ری کے دوران بنکر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے دور جا کر رشتہ داروں کا سہارا لیا اور کئی دنوں تک ان کے گھروں میں قیام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے بنکر تیار کئے گئے ہوتے تو لوگ ان بنکروں میں ٹھہر کر اپنے مال مویشی اور گھروں کا بھی خیال رکھتے جبکہ لوگ ڈر کے مارے اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ بنکر بنانے میں اپنا اہم رول ادا کرے اور متعلقہ محکمہ کو ہدائت دے کہ فوری طور بنکر مکمل کئے جائیں اور جو ٹھیکیدار بنکر بنانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ان کا ٹنڈر منسوخ کیا جائے اور نیا ٹنڈر ڈالا جائے۔