دہشت گردی ایک علاقائی او رعالمی مسئلہ

0
0

پلوامہ ڈوزےئر کی بنیاد پر ہندوستان بات چیت کرے تو خیر مقدم: پاکستان
یواین آئی

اسلام آبادپاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان پلوامہ ڈوزےئر کی بنیاد پر بات چیت کی کوشش کرتا ہے تو ان کا ملک اس کا خیرمقدم کرے گا۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کہا ”ہمیں ڈوزیر مل گیا ہے اور اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد ہم اپنا موقف واضح کریں گے۔ اگر ہندوستان ڈوزےئر کی بنیاد پر بات چیت کرنا چاہے گا تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے حالانکہ اور بھی موضوعات ہیں۔“مسٹر قریشی نے دہشت گردی کو ایک علاقائی او رعالمی مسئلہ قرا ردیا اور کہا ” دہشت گردی سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان اور پورا خطہ متاثر ہے۔ پاکستان میں کیا خود کش حملے نہیں ہوتے۔ کیا ہماری فوج آپریشن نہیں کرتی ‘ کیا ہم ان علاقوں کو آزاد نہ کرایں جو دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ پاکستان کے رول سے ہر کوئی واقف ہے۔“اس سے قبل پاکستان نے 28فروری کو پلوامہ حملے پر ہندوستان کے ڈوزےئر حاصل ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ڈوزےئر میں پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے کہا گیا تھا۔ پاکستان نے حالانکہ کہا کہ اگر ڈوزےئر میں کارروائی کے لائق ثبوت ہوں گے تو وہ اس سمت میں قدم اٹھائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا