عوام گندہ پانی پی رہی ہے ،محکمہ خاموش ؟ایس ڈی ایم مینڈھر سے خصوصی مداخلت کی اپیل
اعجاز کوہلی
مینڈھر سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میںمحکمہ صحت عامہ کہ دفتر سے صرف ایک سو میٹر دوری پر بنا پانی کا ٹینک صاف و شفاف پانی سپلائی فراہم کرنے کے کھوکھلے دعوﺅں کی پول کھول رہا ہے جہاںٹینک کہ گردو نواح و پانی کی ٹوٹی پائیپوں کے اوپر گندگی کے ڈھیر صاف دیکھے جا سکتے ہیں ۔واضح رہے یہی پانی غریب گھروں کے ساتھ ساتھ امیروں کے گھروں تک بھی جاتا ہے جس کیلئے اعلیٰ عہدوںپر فائز لوگوں کو بھی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ۔محکمہ کی یہ غفلت شعاری عام عوام کی صحت کے ساتھ ایک کھلواڑ ہے ۔اسی سلسلہ میں مقامی شخص فیاض احمد نے کہا کہ کئی بار محکمہ کو اس کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی لیکن محکمہ نے کبھی پرواہ نہیں کی جس کا نتیجہ ابھی بھی اس ٹینک سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔ فیاض نے اس ضمن میں ایس ڈی ایم مینڈھر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خود یہاں کر اس ٹینک کی چانچ کروائی جائے اور عوام کی صحت کا خصوصی خیا ل رکھا جائے ۔