’کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی نا زک قا بو سے باہر ‘

0
0

نئی دہلی اور ریاست کے درمیان فاصلے وزیراعظم ہند نے قا ئم کئے :مایا وتی
لازوال ڈیسک

لکھنﺅکشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک قا بو سے باہر قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے وزیراعظم کو ذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ ریاست میں حالات بہتر بنانے کیلئے پانچ برسوں تک مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہراہ کر کے ریاست کے لوگوں کو نئی دہلی سے کا فی دور کردیا ہے عسکریت کو ختم کر نے کے بجائے وزیراعظم ریاست میں حالا ت کو مذید ابتر بنانے کی کاروا ئیاں انجام دے رہے ہے اس سے تناو¿ اور کشیدگی میںاضافہ ہوگا ۔ کشمیرکے لوگوں کو اعتماد میںلینے سے ہی حالات کی بہتر ی کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔اتر پردیش میںپریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کوانتہائی سنگین اور قابو سے باہرقراردیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہند کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے کود ذمہ در ہے اگر انہوں نے پانچ برسوں کے دوران ریاست میں امن قا ئم کرنے لوگوں کو اعتماد میں لینے نئی دہلی اور ریاست کے درمیان فاصلوں کوکم کرنے کی خاطر سنجیدگی کے سا تھ اقدامات اٹھائے ہوتے تو آ ج پوری ملک میں اضطرابی صورتھال اسا منانا ہوتا ۔بہو جن سماج پارٹی کی سربراہ نے وزیر اعظم کوآ ڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے اورکر نے میں بہت فرق ہے ۔لال قلعے کے فیصلے پر وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ گولی اور گالی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ریاست کے لوگوں کوگلے لگانے سے ہی بات بنے گی تو وزیراعظم اپنے بیان کا ملک کے عوام کوخود جوا ب دے کہ پانچ برسوں میں انہوں نے ریاست میں ایسے کیا گل کھلائے کہ امن کی ضمان ت دی جاسکے نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عسکریت میں شا مل ہوگئے بلکہ پچھلے تین دہائیوں سے ریاست جموں کشمیر کی شورش میں لیتہ پورہ جیسا خود کش حملہ رونماءہوا جس کے نتیجے میں 50کے قریب سی آر پی ایف جو انوں کی جانیں چلی گئی ۔پاکستان کےسا تھ مخاصمت کے بجائے مفاہمت اپنانے کا عندیہ دیتے ہوئے مایا وتی نے کہا کہ اگر خیرسگالی اور امن جز بے کے تحت پاکستان نے ائرفورس کے ونگ کمانڈر کو واپس کردیا تو مرکزی حکومت کو کیا حرج ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ایک دفعہ پھربات چیت شروع نہ کردے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم اندیا ائرفورس کی جانب سے کی گئی کاروا ئی کو اپنے پارلیمنٹ الیکشن کیلئے استعمال کررہے ہے اور ملک کے عوام کوبہت بڑا دوکھ دیاجارہا ہیں ۔عسکریت کوریاست کیلئے سم قاتل قرا ردیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست خا ص کروادی کے نوجوانوں کی طرف جب تک نہ سنجیدگی کا مظاہراہ کیاجائے انہیں اعتماد میں لینے کیلئے اقداما ت اٹھائے جائے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تب تک امن کی ضما نت مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا