12 ماہ بعد عالمی رینکنگ میں نمبر -1 بنے نڈال

0
0

پیرس؍؍ پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے ٹھیک پہلے ہٹنے والے اسپین کے رافیل نڈال 12 ماہ بعد ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ نڈال گزشتہ سال چار نومبر کو نمبر ایک درجہ بندی پر تھے اور انہوں نے عالمی رینکنگ میں ٹاپ جگہ پر 196 واں ہفتہ مکمل کیا تھا۔ اس کے ٹھیک 12 ماہ بعد وہ سربیا کے نوواک جوکووچ کو معزول کر نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اگرچہ جوکووچ نے پانچویں بار پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا لیکن وہ نڈال کو نمبر ون بننے سے نہیں روک سکے ۔ نڈال 1973 کے بعد سے اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست پہنچنے والے دوسرے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 2018 میں 36 سال کی عمر میں نمبر ایک بنے تھے ۔ 33 سالہ نڈال نے جوکووچ کو دوسرے مقام پر چھوڑا ہے اور وہ اپنے کیریئر میں پانچویں مرتبہ سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کرنے کی سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ نڈال نے اس سے پہلے 2008، 2010، 2013 اور 2017 میں سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کی تھی۔ اس مہینے ہونے والے اے ٹی پی فائنلس میں اگر نڈال سال کا اختتام نمبر ایک کے طور پر کرنے کی کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ میں ایسا کرنے والے سب سے عمردراز کھلاڑی ہوں گے ۔ا سپین کے رافیل نڈال پہلی بار 18 اگست 2008 کو 22 سال کی عمر میں نمبر ایک بنے تھے اور 46 ہفتے سرفہرست رہے تھے ۔ وہ 2010-11 میں 56 ہفتے ، 2013-2014 میں 39 ہفتے ، 2017-18 میں 26 ہفتے ، 2018 میں اپریل مئی میں چھ ہفتے ، مئی-جون میں چار ہفتے اور جون-نومبر میں 19 ہفتے نمبر ایک پر رہے تھے ۔ نڈال آٹھویں بار نمبر ایک مقام پر پہنچے ہیں اور انہوں نے آئیون لینڈل کی برابری کر لی ہے ۔ وہ اس معاملے میں امریکہ کے جان میکنرو (14)، پیٹ سمپراس (11) اور جمی کونرس (9) سے پیچھے ہیں۔ٹینس تاریخ میں فیڈرر کے نام سب سے زیادہ 310 ہفتے سرفہرست رہنے کا ریکارڈ ہے ۔ سمپراس 286 ہفتے ، جوکووچ 275 ہفتے ، لینڈل 270 ہفتے اور کونرس 268 ہفتے نمبر ایک پر رہے تھے ۔ نڈال کا اعلی ترین درجہ بندی پر یہ 197 واں ہفتہ شروع ہو رہا ہے ۔جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹائٹل جیت کر اے ٹی پی ریس ٹو لندن کی دوڑ میں اپنے پوائنٹس میں 1000 پوائنٹس شامل کرلئے ہیں۔ ان کے اب 8945 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ نڈال کے 9585 پوائنٹس سے صرف 640 پوائنٹس پیچھے ہیں ۔ نڈال اگرچہ پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے ہٹ گئے تھے لیکن ان کا ارادہ 10 سے 17 نومبر تک لندن میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلس میں مکمل فٹنس کے ساتھ اترنے کا ہے ۔ لندن میں کبھی بھی خطاب نہیں جیت سکے نڈال اگر اس ٹورنامنٹ سے ہٹتے ہیں تو جوکووچ کے پاس خطاب جیت کر سال کا اختتام نمبر ایک کے طور پر کرنے کا موقع رہے گا اور تبھی وہ سمپراس کے چھ بار سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کرنے کے ریکارڈ کی برابری کر پائیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا