پر وقار تقریب منعقد کر کے کیا گورنہ انتظامیہ کا شکریہ ادا
تبریز احمد ملک
درہال درہال ملکان میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج دیا گیا جو درہال کی عوام کی ایک دیرینہ مانگ تھی ۔اسی سلسلہ میں عوام نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کر کے ریاستی گورنر کے فیصلے کا شکریہ ادا کیا ۔وہیں تقریب میں سابق پرنسپل سرپنچ محمد اسلم ملک ، خافظ محمد سعید خطیب جامع مسجد اورمحمد اقبال ملک موجود تھے۔واضح رہے رہے اس تقریب میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور گورنر ستیہ پال ملک کا ڈگری کالج فراہم کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرڈاکٹر عاشق رضا، ماسٹر ابرار ملک، ماسٹر سجاد میر، شفیع ملک، ماسٹر حمید ملک، سرپنچ محمد ارشاد ملک، سرپنچ عمر دراز مرزا، سرپنچ ذاکر ملک، سرپنچ انور ،سرپنچ بیت اللہ ملک، مرزا کرامت ملک ،سرپنچ ابرار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔