حد متارکہ جنگ کے میدان تبدیل ہو گیا ہے:جان
لازوال ڈیسک
پونچھ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی ایک ٹیم نے یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی سدر اعجازجان کی قیادت میں پونچھ میں سرحدی گولہ باری سے متاثرین کے کیمپوں میں دورہ کیا ۔واضح رہے جھلاس اور سلوتری کی متاثرہ عوام کیلئے کنوئیاں کے نذدیک ایک عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میںتمام متاثرہ خاندان رہ رہے ہیں۔وہیںاین سی لیڈران نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ این سی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے بے گھر ہوئی عوام کی فوری بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر لاگو کیا جائے جو اس وقت ضروری ہے ۔اس دورانیوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہا کہ راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں لائن آف کنٹرول جنگ کے میدان میں بدل گیا ہے یہاں تک کہ شہری آبادی پر گولیاں لگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں آگے بڑھیں اور امن کی بحالی کو یقینی بنائیں۔جان نے بھاجپا پر الزام لگایا گیا کہ اس کی پوری صورتحال سے فوائد حاصل کرنے کے چکر میں ہے ۔موصوف نے اضافی 400 بینکروںکی منظوری کا خیرمقدم قدم کیااور کہا کہ ان بنکروں کوجلدمکمل کیا جائے ۔اس موقع پر خورشید شاہ، باغ حسین راٹھور، اسحاق خان، قاضی سلیم احمد، پروندر سنگھ، جسپریت سنگھ، سرفراز احمد، شبیر احمد و دیگران موجود تھے۔