مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہےلیکن اپنی عزتوں پر حرف نہیں ا?نے دےگا : مولانا محمود مدنی

0
0

لونی میں ،ملک کی تعمیر و ترقی اسلاف کی قر بانیاں کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس کا شاندار اختتام

ےو اےن اےن
ممبئی آج یہاں مالونی ملاڈ ویسٹ کے ٹیپو سلطان گراﺅنڈ میں جمعیت علمائ شمال مغربی زون کی جا نب سےملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں اسلاف کی قر با نیاں کے عنوان پر جمعیت علما ئ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جو جمعیت علمائ مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی سر پرستی اور قاری محمد ایوب قاسمی صدر جمعی? علمائ شمال مغربی زون ممبئی کی صدارت میں رواں دواں رہا ،جس میں ممبئی و مضافات کے علمائ کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی قائدملت اسلامیہ مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعی? علمائ ہندنے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مو جودہ حالات ہمیں دشوار محسوس ہو رہے ہیںآپ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی نظر ڈالیں ہر جگہ مسلمان ایک طرح سے الجھن میں مبتلائ ہے ،ان حالات کے با وجود اس پورے بر صغیر میں جتنے ملک ہیں اور اس میں رہنے والے مسلمان ہیں ہر حال میں ہندوستانی مسلمان ان سے بہتر ہیں یہاں کے حالات ،اور یہاں کے لو گوں کے معاملات کو دیکھ کر ہی ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے یہاں رکنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ بر حق تھا،مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہےلیکن اپنی عزتوں پر حرف نہیں ا?نے دےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہمارے لئے ا?ئیڈیل ہے ،ہمیں اس میں بولنے کی آزادی ہے اپنا حق مانگنے کا پورہ حق ہے ،یہاں مسلمانوں کے لئے مقامی اعتبار سےکچھ حالات ہیں پریشا نیاں ہیں اس کے لئے ہم لڑا ئیاں لڑ رہے ہیں ،مسائل کے حل کے لئے کو ششیں کرر ہے ہیں اور ہماری یہ کو ششیں جاری رہیں گی ،مولانا مدنی نے مزید کہا کہ اگر مدارس اور علما ئ کرام اور دینی علوم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسپین کے مسلمانوں نے صرف اسپین کو ہی نہیں بلکہ یورپ کو بھی بہت کچھ دیا تھا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دین سے دور رہ کر مسلمان ایک ترقی یافتہ قوم بن جائے ،ایڈمنسٹریشن ،کامرس اور دیگر شعبوں میں مسلمانوں کا دبدبہ قائم ہو جائے تو یہ غلط فہمی ہو گی۔ مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب استاذ حدیث جا معہ قاسمیہ شاہی مراد آباد نے مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ایک جسم کے ما نند ہیں جب بدن کے کسی ایک حصہ میں درد ہو تا ہے تو سارا بدن اس کی تکلیف محسوس کر تا ہے۔ اگر ایک مسلمان کو تکلیف پہونچے اور دوسرا اس کی تکلیف محسوس نہ کرے تو سمجھو کہ اس کا ایمان نا مکمل ہے ،جمعی? علمائ اور اس کے ارا کین قو م و ملت پر ا?ئے ہوئے مصائب و حالات کے مواقع پر ان کی امداد کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ نظر آتے ہیں۔مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث جا معہ امدادیہ مراد آباد نے اس وقت دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے سامنے عجیب و غریب مسائل و حالات اور حو صلہ شکن صورت حال جو ہمارے اوپر مسلط کر دی گئی ہے وہ انتہائی خطرنا ک ہیں ،ان حالات سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کو وحدت امت ،خدمت خلق ،اللہ کا دین اللہ کے بندوں تک پہونچانے ،صبر و استقامت ،ٹھوس منصوبہ بندی اور مثبت اقدامات ،تمام مشکل حالات میں رجوع الی اللہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ مولانا رضوان الدین چتر ویدی مظاہری مہتمم جامعہ حدیبیہ للبنات شری رامپور ضلع احمد نگر ،مولانا مفتی محمد شریف صابری امیر تحریک سنی جماعت اصلاحی تھانہ نے مشترکہ طور پر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں اسلاف و اکابر کی قر با نیوں پر روشنی ڈالی۔ اور مسلک و مشرب سے با لا تر ہو کر اسلام کے نام پر متحد ہونے کی عوام سے اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا