اڈیشہ میںRCFIکے تحت فانی طوفانی متاثرین کیلئے راحتی اشیاءکی تقسیم

0
0

ملک بھر میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے فروغ کا عہد:ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری
لازوال ویب ڈیسک
کالی کٹ کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافة السنیہ کے شعبہ ریلیف اینڈ چاریٹیل فاﺅنڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام کفالت ایتام،تعمیر مساجد ومدارس، اسکول کا قیام ،دعوتی سینٹرس کا اہتمام ،میگا میڈیکل کیمپ،بوریل کی کھودائی ،غرباءکیلئے گھروں کی تعمیر،غریبوں مسکینوں میں کمبل،اور کپڑوں کی تقسیم ، اسکول ڈریس،اسکالرشپ،حادثاتی خدمت،آرفن کیئر،فوڈ ریلیف جیسے کئی اہم رفاہی کام ہندوستان کے ۱۲ریاستوں میں بحسن خوبی جاری ہے ۔ جامعہ مرکز الثقافة السنیہ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے بتایا کہ اڈیشہ کے پوری میں فانی طوفانی متاثرین کی مالی امداد بڑے پیمانہ پر کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ رمضان کے موقع پر راحتی اشیا ،خوردنوش جامعہ کی طرف سے خصوصی پیکج بطور مالی امداد پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکے علاوہ ہماری خدمات انسانی زندگی کے ہر پہلو پر ہوگی۔اطلاع کے مطابق مختلف ریاستوں میں رمضان خطبا ت،دعوت افطار،فوڈ کٹ کی تقسیم ،عید گفٹ کی تقسیم ،آرفن کیئر بڑے پیمانہ پر انجام دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمار ا مقصد دینی تعلیم کیساتھ یکساں عصری علوم وفنون کا فروغ دینا ہے ، انہوں نے کہاکہ روحانی ایجوکیشن کے ساتھ ماڈرن ایجوکیشن نہایت ہی ضروری ہے ۔ رفاہی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی فروغ بھی اہم مقصد میں شامل ہے ،آرسی ایف آئی نمائدہ عبدالشکور کے مطابق اڈیشہ کے پوری اور کٹک مقامات پرطوفانی متاثرین کے لئے اشیاءخوردنی بنام رمضان کٹ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جس میں دال ،چاول،شکر،نمک ودیگر اشیا ضروری موجو د تھی ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ۵سالوں سے اڈیشہ میں رفاہ عامہ اور دعوتی کام چل رہا ہے ، عبدالشکور کے مطابق ابتک پوری وکٹک اطراف میں درجنوں بوریل کی کھوادئی ، ایک درجن کے قریب مساجد کی تعمیر،دو مدرسہ اور ایک اسکول کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہاں کے پسماندہ طبقہ کی حالت ناگفتہ بہ ہے وہ بنیاد سہولت اور عمدہ تعلیم سے محروم ہیں ،عوام الناس کے پاس کوئی معقول سبب نہ ہونے کی وجہ سے زندگیاں اجیرن ہوتی جارہی تھیں ایسے میں مرکز الثقافة کے پرُ امن خوشگوار ماحول میں فروغ تعلیم اور ریلیف پیکج سے لوگو ں میں خوشی کی لہرہے۔جسکے نتائج بہتر آرہے ہیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا