غلام محمد سروڑی نے مغلمیدان حادثے پر کیا اظہار دکھ

0
0

کہا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں ایکس گریشیا رلیف فراہم کی جائے
لازوال ڈیسک
مغلمیدانجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے تحصیل مغلمیدان کے ڈڈپیتھ کوچھان سڑک پر ہوئے حادثے پر اظہار دکھ کیا ۔واضح رہے اس حادثے میںچار مسافروں کی موت ہوئی ہے۔اس ضمن میں سروڑی نے سوگوار کنبوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور مالک حقیقی کی بارگاہ میں مرحومین کیلئے دعا کی ۔وہیں سروڑی نے گورنر اورانتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا رلیف دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا