ےو این این
نیویارک //امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں مندی کے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ کم ہوکر 1299.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 1301.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہو کر 1306.08 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1307.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1310.26 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1313.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔