سینٹرل یونیورسٹی آف ہماچل پردیش نے منایا وگیانموتسو

0
0

وی سی جموں یونیورسٹی پروفیسر ایم کے دھر نے کی بطور مہمان خصوصی شرکت
لازوال ڈیسک
جموںسینٹرل یونیورسٹی آف ہماچل پردیش نے وگیانموتسو کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس کا موضوع سائنس لوگوں اور لوگ سائنس کیلئے تھا اس موقع پر جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم کے دھر نے بطور مہامن خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسر ادھرش کمار ویٹرنیری کالج ایگریکلچر یونیورسٹی نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی ،وہیں تقریب کے استقبالیہ میں پروفیسر مشتاق احمد ڈین اسکول آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز مہمانوں کو خیر مقدم کیا جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے اس موقع پر کئی طرح سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں ماڈل، پوسٹر، مباحثہ ، رنگولی اور کویز سر فہرست ہیں۔وہیں پروفیسر اے کے مہاجن نے تقریب کے موضوع کو بیان کیا اور مہمان خصوصی نے اپنے خطبے سے سامعین کو نوازہ ۔اس دوران کئی طلاب نے سائنسی نمونوں کی نمائش کی ۔واضح رہے اس تقریب میں27نمونوں کو مقابلے میں پیش کیا گیا ،9شرکا ءنے پوسٹر مقابلے میں حصہ لیا ،23طلاب نے کویز مقاملہ جات میں شرتکت کی اور 17نے رنگولی میں طبع آزامائی کی جبکہ تقریب میں پروفیسر ایچ آر شرما پرو وائس چانسلر سی یو ایچ پی نے صدارت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا