پرویز ملک آفریدی نے فیصلے کا کیا خیر مقدم،کہا پڑھائی کا معیار بہتر ہوگا
لازوال ڈیسک
سرنکوٹسرنکوٹ زون سہڑی خواجہ اور گرد و نواح کی عوام ایک طویل عرصہ سے ہائی اسکول کے درجہ کو بڑھانے کیلئے کوشاں تھی اور اس ضمن میں عوام نے کئی مرتبہ احتجاج بھی ہوئے ۔عوام کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ریاستی انتظامی کونسل نے ہائی اسکول سہڑی خواجہ کے درجے کو بڑھا کر ہائر اسکنڈری اسکول کیا ہے ۔اسی سلسلہ میں احساس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پرویز ملک آفریدی نے کہا پچھلے تیس سالوں سے یہاں کی عوام تمام لیڈروں سے گزارش کرتے رہے مگر کسی نے بھی اس طرف توجہ نہ دی آخر کار عوام نے خود سابقہ وزیر اعلی کے عوامی دربار میں پرزور الفاظ میں کہا تھا کے اس اسکول کو اگر درجہ بندی میں نہیں لایا گیا تو عوام دھرنے پر بیٹھے گی ۔بعد ازاںگورنر راج نافذ ہوا تو گورنر کے مشیر کا جب پونچھ کا دورہ ہوا تو وہاں پر مقامی لوگوں نے وفد پیش کیا اور گورنر کے مشیر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اس اسکول کو ہائر اسکنڈری کا درجہ ضرور ملے گا جس کے بع د اس اسکول کی قسمت کا ستارہ چمکا اور ہائر اسکنڈری کا درجہ دیا گیا ۔وہیںپرویز ملک نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس سے علاقہ میں پڑھائی کا معیار اور بہتر ہوگا ۔