وادی کشمیر میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

0
0

سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی
یواین آئی

سرینگروادی کشمیر میں موسم کئی دنوں تک خوشگوار رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی بھر میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ہفتہ سے برف وباراں کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگا جو قریب ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی میں وقفہ وقفہ سے ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ادھر جمعہ کے روز وادی میں دن بھر مطلع ابرآلود رہا تاہم گذشتہ دنوں کے دوران وادی میں موسم خوشگوار رہا دن میں دھوپ کھلی رہنے کے باعث لوگوں کو راحت بھی نصیب ہوئی اور دیہات میں لوگوں کو کھیتوں اور باغوں میں بھی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ادھر قصبہ دراس کو ایک بار پھر ریاست کا سرد ترین حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کرگل دوسرے مقام پر فائز رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا اور لیہہ تیسرے مقام پر فائز رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 8.0 غریڈ ریکارڑ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 1.0ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔دریں اثناءوادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ جمعہ کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور سینکڑوں گاڑیاں سری نگر سے جموں روانہ ہوئیں۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو پہلے چلنے کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قریب دو ہزار ٹرکوں نے جواہر ٹنل پار کی ہے اور وہ جموں کی طرف رواں دواں ہیں اور دن میں قریب چھ ہزار گاڑیوں کو جموں روانہ کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ رام سو اور رام بن سیکٹر میں موم پاسی علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کے بعد شاہراہ کو جمعرات کے روز دن کے تین بجے ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کیا گیا تھا۔ جمعرات کو وادی کے طول وعرض میں پٹرول پمپوں پر غیر معمولی بھیڑ دیکھی گئی جس کے پیش حکام نے کئی پمپوں پر پولیس کو تعینات کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا