مہور میں ڈرائیور یونین نے کیا احتجاج

0
0

کہا نجی گاڑی مالکان سواریاں بھرتے ہیں
شوکت پرواز
ریاسی//ریاسی کے تحصیل مہور میں ڈرائیور یونین اور عوام نے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا ۔مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہور سے بدھن اور گول چلنے والی گاڑیاں وانی موڑ مہور میں لگتی ہیں لیکن بدھن سجرو علاقے کے کچھ ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی گاڑیاں اپنی ڈیوٹی کرنے کیلئے رکھی ہیں وہ ملازمین قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں سٹینڈ میں لگا کر سواریوں کو بھرتے ہیں اور اپنا دھندا چلاتے ہیں۔ جس سے ڈرایور یونین کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا جب ہماری گاڑیاںاسٹینڈ پر لگتی ہیں تو سواریاںنہیں ملتی ہیں ۔وہیںڈرائیور یونین نے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے پر زور التماس کی کہ وہ اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا