عالمی سلامتی کونسل میں وینزویلا سے متعلق دو متضاد قراردادیں مسترد

0
0

روس اور چین نے ایک ایسی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جو امریکا کی طرف سے پیش کی گئی تھی
ےو این این
نیویارک //اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران زدہ ملک وینزویلا سے متعلق دو متضاد قراردادیں منظور نہ ہو سکیں۔ روس اور چین نے ایک ایسی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جو امریکا کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ اس میں اس جنوبی امریکی ملک میں نئے اور آزادانہ انتخابات کے مطالبے کے ساتھ یہ بھی کہا گہا تھا کہ وینزویلا کے عوام کے لیے امدادی سامان کی بلا روک ٹوک ترسیل کو ممکن بنایا جائے۔ اسی طرح ایک دوسری قرارداد روس کی طرف سے پیش کی گئی تھی، جس کی صرف چین، جنوبی افریقہ اور استوائی گنی کی طرف سے حمایت کی گئی۔ مسترد کر دیے گئے اس مسودہ قرارداد میں وینزویلا میں بیرونی فوجی مداخلت کی دھمکیوں کی مذمت کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا