جرمن وزیر خارجہ مالی سے بروقت نہ لوٹ سکے، جہاز میں تکنیکی خرابی

0
0

ےو این این
برلن //وفاقی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس مغربی افریقی ملک مالی کے اپنے دورے کے بعد پروگرام کے مطابق بروقت جرمنی نہ لوٹ سکے۔ اس کی وجہ ان کے سرکاری طیارے میں ہیدا ہونے والی تکنیکی خرابی بنی۔ ہائیکو ماس کو جمعرات کی شام بماکو سے واپس برلن لوٹنا تھا، لیکن ان کا ایئر بس طیارہ انہیں طے شدہ شیڈول کے مطابق واپس جرمنی نہ لا سکا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے استعمال میں آنے والے جرمن فوج کے طیاروں کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر بھی ایسے ہی ایک تکنیکی مسئلے کے باعث ایتھوپیا سے اپنے پروگرام کے مطابق واپس نہ لوٹ سکے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا