جنگ مسئلوں کا حل نہیں!خدا کرے امن لوٹ آئے:نذاکت کھٹانہ

0
0

کہا سانبہ میں فرقہ وارانہ کاروائی انجام دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
لازوال ڈیسک
جموںگجر بکروال دیش تحریک انصاف جموںکے صدر چوہدری نذاکت کھٹانہ نے موجودہ صورتحال پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ جنگ مسئلوں کا حل نہیں اور مالک حقیقی کرے کہ امن لوٹ آئے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد اور حد متارکہ پر ہو رہی خلاف ورزی سے سرحد پر بسنے والی عوام متاثر ہو رہی ہے اوراس خلاف ورزی کی وجہ سے کئی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔موصوف نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرحدی علاقہ جات میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔کھٹانہ نے کہا کہ سانبہ میں دو مسلمانوں کے ساتھ ہوئی واردات بھی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر سعید چوہدری، محمد یہوسف، جمال دین و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا