’صبر اور تحمل برتیں‘
لازوال ڈیسک
واشنگٹنپنٹاگون نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں جنگی صورتحال اور کشیدگی پر مبنی ماحول کا خاتمہ کرنے کے لیے مزید فوجی کارروائی سے اجتناب کریں۔ادھر کنیڈا نے بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان چپقلش کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔ کنیڈا کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہوئی جنگی صورتحال پر کنیڈا کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں اطراف کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے دوران صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔پنٹاگون نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگی جنون اور جاری کشیدہ صورتحال کے بیچ دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مزید فوجی کارروائی سے اجتناب کریں۔ خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان آپسی ٹکراﺅ اور اس کے نتائج سے ادراک حاصل کرتے ہوئے پنٹاگون نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ آپسی تصادم آرائی پر روک لگانے کے لیے مزید فوجی کارروائی کو بروئے کار نہ لائے۔ یاد رہے 14فروری کو لیت پورہ پلوامہ میں جیش جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کی کانوائے کو نشانہ بناتے ہوئے 49اہلکاروں کو ہلاک کردیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ دوڑ پڑا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وار اور جوابی وار کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے پنٹاگون کے دفاعی سیکرٹری پیٹرک شاناہن کئی اہم شخصیات کے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں اسٹیٹ سیکرٹری مائیک پمپو، قومی سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن، چیرمین جوائٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور مرکزی کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری پیٹرک شاناہن بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ پرتناﺅاور جنگی صورتحال کو کم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں مزید کشیدگی کے لیے فوجی کارروائی سے اجتناب کیا جائے۔ادھر کنیڈا نے بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان چپقلش کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔ کنیڈا کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہوئی جنگی صورتحال پر کنیڈا کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں اطراف کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے دوران صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کنیڈا نے خطے میں غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کی خاطر دونوں ممالک کو فوجی کارروائی سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائے جارہے دیرینہ تنازعے کا سفارتی سطح پر مناسب اور موزوں حل ڈھونڈنے پر بھی زور دیا۔ کنیڈا کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ”دونوں ممالک کے درمیان پائے جارہے تنازعے کا سفارتی سطح کے ذریعے حل تلاش کرنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائی جارہی غیر یقینی اور اضطرابی کیفیت کو دور کیا جاسکے“۔انہوں نے بتایا کہ کنیڈا عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی مکمل حمایت کے لیے وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم بھارت، پاکستان اور دیگر عالمی سطح کے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔خیال رہے 14فروری کو لیت پورہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی واقع ہوئی جس کے بعد لائن آف کنٹرول پر گولہ باری ہونے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر جنگ چھڑ گئی۔ بھارت نے پاکستانی نژاد جنگجو تنظیم جیش محمد کو حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بالاکوٹ مظفر آباد میں اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 350جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا