جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں عوام کا دونوں وزرااعظم سے اپیل
ریاض ملک
منڈی // سماجی کارکن و عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین مولوی محمد فرید ملک نے پلوامہ حملہ کے بعد ہند پاک سرحدوں پر گن گرج اور گولہ باری کے تبادلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے – انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر جنگ کا سماں دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے – دونوں جانب سے عوام الناس کا نقصان ہوگا – مالیت تہیس نہیس ہوگی – ہمارے قیمتی فوج کا نقصان ہوگا – اس کے لئے ملک کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا – غرض جنگ سے حالات سنگین سے سنگین ہوں گے -بڑے پیمانے پر قتل عام ہوگا – ان سارے مسائیل کو پیداکرنے بجاے دونوں ممالک کے وزراء اعظم تمام تسفیہ طلب معاملات پر بات چیت کا دور شروع کریں ۔سرحدوں پر سے تناﺅ کو ختم کیا جائے – ان کے علاوہ نواز شریف ملک نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ہندپاک سرحدوں پر کشدگی کی وجہ سے سرحدوں کے قریب بسنے والی عوام سخت پریشانیوں سے دوچار ہورہی ہے- ہزاروں باشندگان اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں – اور لاکھوں ابھی بھی سرحدوں کے قریب جانبین کی گولہ باری سے ہراساں اور موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہیں -اور سرحدوں پر جنگ کا سماء بناہوا ہے – انہوں نے کہا اسلام آباد اور دہلی سے بیٹھ کا اعلانات کرنے آسان ہیں لیکن یہاں سرحدوں پر عوام اور فوج کا نقصان ہوتاہے – ان کے علاوہ کئی شخصیات نے مہنڈر دگوار کھڑی کرماڑا درا کرشنا گھاٹی وغیرہ جگہوں پر سرحدی گولہ باری سے عوام سخت پریشانیوں سے دوچار ہیں – لیکن سیاسی قیادت انتخابات سے قبل سرحدوں پر جنگ کا ماحول بناکر انتخابات میں کامیابیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں – انہوں نے سرحدوں پر جنگ کے سماءکو ختم کرکے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے –