جموں میں امن اور بھائی چارہ قائم رکھا جائے:جے ایم سی سی

0
0

تندسوچ کے مالکان کو ذہنی محدودیت اور فرقہ وارانہ حد سے اوپر اٹھ کر اپنا کردار ادا کریں:محمد یاسمین چوہدری
لازوال ڈیسک
جموںجموں مسلم کوآرڈینیشن کے بینر تلے 23 فروری کو یو این او سب آفس جانے کی ایک کال دی گئی تھی تاکہ ایک یاداشت سونپی جائے ۔وہیں دونوں ممالک میں کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر اس کال کو مسترد کیا گیا ہے ۔اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جموں مسلم کو آرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے پلوامہ حملہ کے بعد جموں میں فرقہ وارانہ حالات بنانے اور اس دوران گجر نگر جموں میں نقصان کرنے والے شر پسند عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔وہیں جے ایم سی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اوربھائی چارہ قائم کیا جائے۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے محمد یاسمین چوہدری نے کہا کہ تندسوچ کے مالکان کو اپنی ذہنی محدودیت اور فرقہ وارانہ حد سے اوپر اٹھ کر بھائی چارے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی جنگیں جو ہم نے لڑی ہیں ان میں ہماری عوام نے تعاون پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک نے گزشتہ چار پانچ برسوں میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیںاور ہر شعبہ میں ترقی کی ہے ۔وہیں دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1962ئ میں چین کے خلاف جنگ میں دشمن کو قرارا جواب دیا گیا اور ان دنوں خواتین نے وطن کی خاطر اپنے زیورات تک بیچ ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ وطن کی خاطر اس جذبے کو پیش کیا جائے جو 1962اور1971میں پیش کیا گیا تھا ۔اس دوران شرکاءنے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس دوران طالب حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 25فروری کو سانبہ میں دو مسلمانوں کے ساتھ پیش آئی واردات پر انتظامیہ خاموش ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا