یواین آئی
نئی دہلیوزیر دفاع نرملا سیتارمن نے جمعرات کو یہاں ساﺅتھ بلاک میں تینوں فوجی سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج کے سربراہوں نے بدھ کے روز پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے پیش نظر فوج کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیر دفاع کو معلومات دی۔ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سیتارمن کو خصوصی طور پر پاکستانی طیاروں کے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سلسلے میں حقیقی صورتحال کی معلومات دی گئی۔ وزیر دفاع کو آج شام ہونے والی دفاعی معاملوں کی کمیٹی میں اس تعلق سے معلومات دینی ہے۔ منگل کوہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپ کو تباہ کرنے کے بعد ہندوستانی فوج اور خصوصی طور پر فضائیہ محتاط ہے۔