کشمیری ہوٹل مالکان کا انسان دوست قدم

0
0

جنگی سماں کے بعددرماندہ سیاحوں کے لئے مفت قیام طعام کا اعلان
یواین آئی

سرینگرگزشتہ روز کی بھارت کی طرف ائیر سٹرائیک کے بعدہندوپاک کشیدگی کے ساتھ ہی کشمیر ہوٹل مالکان نے وادی کشمیر میں درماندہ سیاحوں کے لئے مفت قیام وطعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کسی بھی ریاست کا وادی میں درماندہ سیاح حالات میں بہتری آنے تک کسی بھی ہوٹل میں مفت رہائش اختیار کر سکتا ہے۔ ادھر کشمیر ہوٹلریس کلب کے چیر مین مشاق چایا اور کشمیر ہوٹل اینڈ رسٹو رنٹ ایسو سی ایشن نے بتایاکہ درماندہ سیاح کسی بھی ہوٹل میں حالات میں بہتری آنے تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق کشمیرہوٹل مالکان نے تاریخی کو زندہ رکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا شدہ کشیدہ حالات کے ساتھ ہی وادی میں درماندہ سیاحوں کو ہوٹلوں میں مفت رہائش اور کھاناپینابلکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اس دوران خواہش مند درماندہ سیاح مذید جانکاری کے لئے ان فون نمبرات 9999059079/9868270376پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں کشمیر ہوٹلر کلب کے چیر مین مشتاق چایا نے بتایاتمام درماندہ سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں ہوٹلوں کو مفت قیام و طعام کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کشمیریوں کی مہمان نوازی کی اپنی تاریخی ہے چایا نے بتایا اس وقت سیاحو کو خراب حالات کے پیش نظر طرھ طرح کے مشکلات کا سامنا ہے جس کی بنیاد پت تمام ہوٹل مالکان کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا کہ غیر ریاستی سیاحوں کا ہر حال میں خیال رکھر کر انہیں قیام طعام کا انتظام کریں ۔دریں اثنا کشمیر ہوٹل اینڈ رسٹو رنٹ ایسو سی ایشن کے محبوب میر بتایا ہند، پاک کے درمیان کشیدہ حالات پیدا ہونے کے بعد وادی کا باقی دنیاں سے ہوائی اور زمینی رابے منقطع ہونے کے بعد یہاں پھنسے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ریاست کاسیاح جو وادی میںدرماندہ ہے بلا کسی ججک کے ہمارے ہوٹل میں حالات ٹھیک ہونے تک رہ سکتے ہیں جس دوران انہیں قیام طعام کے لئے کوئی بھی معاوضہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا سیاح ہمارے مہمان ہیں ہمارے دلوں کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا