یواین آئی
نئی دہلیوزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بدھ کے روز کہاکہ امریکہ جب پاکستان کے ایبٹ آبادمیں القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو مارکر لے جاسکتا ہے تو حالیہ وقت میں کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے ۔منگل کے روز پاکستان کے بالا کوٹ میں واقع جیش محمد کے دہشت گردانہ کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی بڑی کارروائی پر مسٹر جیٹلی نے کہا،“امریکہ کا نیوی سیل کمانڈو جب القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار کرلے گیا تو حال میں کچھ بھی ممکن ہے ۔”انہوں نے کہاکہ کسی ملک کے لئے ایک ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔اگر آپ گزشتہ 24گھنٹوں کو دیکھیں تو ایک ہفتہ ایک دن جیسا نظر آئے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جب امریکہ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے ۔یہ توصرف ہمارا تصور تھا،یہ ہماری خواہش ہے لیکن آج یہ ممکن ہے ۔