راج ناتھ نے اعلی سطحی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلیہندوستانی فضائیہ کی پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد کے واقعات سے پیدا کشیدہ صورت حال کے مدنظر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر، داخلہ سکریٹری، خفیہ ایجنسی را، انٹلی جنس بیوروں کے سربراہوں، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹرجنرلوں اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں تمام سول ہوائی اڈوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ سی آئی ایس ایف سے تمام ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چوکس رکھنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کو جانکاریملی ہے کہ شہری ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ سرحد پر بڑھتی کشید گی کی وجہ سے سرحدی علاقوں اور شمال مغرب کے دیگر ریاستوں میں کئی ہوائی اڈوں پر مسافر طیاروں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے ۔ کم سے کم گیارہ ہوائی اڈوں امرت سر، سری نگر، چنڈی گڑھ، جموں، لیہہ، پٹھان کوٹ، دہرہ دون ،عدم پور ، شملہ، دھرم شالہ اور کلو میں شہری طیاروں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے ۔سری نگر ہوائی اڈے کی سیکورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کو سونپی گئی ہے اور ہوائی اڈوں پر اضافی فورس تعینات کی جارہی ہے ۔ میٹنگ میں نیم فوجی دستوں کے ڈائریکٹر جنرلوں کو سرحد پر پوری تیاری اور تعیناتی کے احکامات دئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا