تحصیلدار منڈی کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا اہتمام

0
0

سیول سوسائٹی منڈی اور ٹیچر ایسوسی ایشن منڈی کی جانب سے
تحصیلدار منڈی کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا اہتمام
ریاض ملک
منڈی // سیول سوسا ئٹی منڈی کی جانب سے تحصیلدار منڈی ظہیر راناہاکلہ کی ٹرانسفر پر بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے علاوہ معززین نے حصہ لیا ۔جبکہ اس تقریب کی صدارت تحصیلدار منڈی جاوید اقبال کررہے تھے ، پرو گرام منڈی کی سیول سوسائٹی کے صدر غلام عباس ہمدانی کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں مقررین نے بولتے ہوے کہاکہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران تحصیلدار موصوف نے جو منڈی میں کام کیے اور عوام کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں – مقررین نے کہا کہ موصوف نے کبھی بھی اپنے دفتر میں امیر و غریب کا فرق نہیں کیا بلکہ تمام لوگوں سے مل جل کر کام کیا جس کو ان کے جانے کے بعد بھی یاد کیا جاتارہے گا – مقررین میں ڈاکٹر غلام عباس سماجی کارکن و عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک سرپنچ شکیل احمد الحاج لیکچرر ماسٹر محمد اسلم ملک ماسٹر اکبر علی بانڈے طارق منظور چودھری نمبرار ریاض احمد ودیگران نے تقریب کے دوران اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مو¿صوف کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوے اپنی نیک دعاوں سے نوازا – جبکہ مہمان خصوصی نے تمام معززین اور سیول سوسائیٹی کا شکریہ اداکیا ان کا کہناتھا یہاں جو وقت مجھے کام کرنے کا موقع ملا اس میں یہاں کے لوگوں بلخصوص منڈی کے معززین کا تعاون رہا- اور سب سے بڑی بات یہ کہ کبھی بھی کسی نے یہاں اپنے مفاد کی خاطر کسی غیر قانونی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا بلکہ برموقع میرا ساتھ دیتے رہے انہوں نے بیوپار منڈل کا بھی شکریہ اداکیا – اس موقع پر تقریب کے صدر تحصیلدار منڈی جاوید اقبال نے کہا کہ جس طرح سے سابقہ تحصیلدار نے یہاں کی عوام کے تال میل کے ساتھ مل کا کیا اسی طرح میں بھی کام کرنے کی کوشش کروں گا لیکن اگر یہاں کے معززین کا ساتھ رہاتو سب کچھ بہتر ہی ہوگا – انہوں تحصیلدار ظہیر احمد رانا کو الوادعیہ دیتے ہوے ایس ایچ او منڈی کو منڈی میں تعیناتی پر مبارک باد پیش کی – پروگرام کی نظامت کررہے لیکچرر امیرالدین گریستو نے موصوف کے ساتھ تمام شرکا کا شکریہ اداکیا اس کے علاوہ ٹیچر ایسوسیشن منڈی نے بھی موصوف کے حق میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا – اس موقع پر ٹیچر ایسوسیشن کےتحصیل صدر شمیم الحسن انصاری اکبرعلی بانڈے محمد اسلم کے ہمراہ کئی اساتذہ نے اس پارٹی میں شمولیت کرکے موصوف کو الوداعیہ دیا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا