پنچایت بدھن بی میں ایک مکان موسلادھار بارش سے تباہ

0
0

متاثرہ خانوداے کی انتظامیہ سے معاوضہ کی اپیل
شوکت پرواز
ریاسی//پنچا ئت بدھن بی میں موسلادھار بارش سے ایک مکان تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شخص محمد صادق نے روزنامہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب میرا ذاتی رہائشی مکان پنچایت بدھن بی کے وارڈ نمبر چار میں موسلادھار بارش کے کارن تباہ ہوگیا،ان کا کہنا ہے کہ جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مزکورہ شخص کو رہنے کیلئے کوئی اور انتظام نہیں ہے، جبکہ یہ شخص بہت غریب آدمی ہے۔ دھاڑی لگا کر اپنا روزگار مہیا کرتا ہے۔اب مزکورہ شخص کو اپنے مال و عیال کا پالنا بہت دشوار ہوگیا ہے۔ زمین پر ننگے آسمان میں ڈیرہ ڈال کر بیٹھے شخص نے ضلع انتظامیہ سے پر زور گزارش کرتے ہوئے معاوضہ کی مانگ کی تاکہ مزکورہ شخص اپنا روزگار چلا سکے اور رہنے کیلئے جلد از جلد اپنا نیا مکان تعمیر کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا