ہندوستان کی کارروائی پر قریشی کی اقوام متحدہ سے درخواست

0
0

یواین آئی

اسلام آباد پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی کارروائی سے گھبرائے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے علاقائی امن و استحکام قائم کرنے کے لئے پہل کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر قریشی نے مسٹر گوٹریس کو خط لکھ کر ہندوستان کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کی کارروائی سے علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 26 فروری کو صبح اس کارروائی کو کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر کے انجام دیا۔مسٹر قریشی کے اس خط کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے مسٹر گوٹریس کے دفتر میں پہنچایا۔مسٹر قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے دو پڑوس¸ ممالک کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے کی وجہ سے وہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ منگل کی رات کو ہندوستانی جنگی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے ‘دراندازی’ کی لیکن پاکستانی فضائیہ کی بروقت کی گئی کارروائی کی وجہ سے ان کو واپس ہونے کے لئے مجبور کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستانی زمین کو نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے اسے پاکستان کے خلاف جارحیت قرار دیا۔وزیر خارجہ نے اس بات پر مزید زور دیا کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف ‘دہشت گردی’ بڑھانے کے الزامات کو دوہراتا رہا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نئی دہلی ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے الزام لگا رہا ہے ۔مسٹر قریشی نے ہندوستان کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی فائدہ کے لئے جنگ کے ھوا کو استعمال کر رہی ہے خاص طور پر آئندہ عام انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ۔پاکستان نے کہا، ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ ہے . ہندوستان کی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور بین ممالک قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہندوستان کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے ۔خیال رہے ہندوستانی فضائیہ نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پندرہ کے روز اندر ہی کل علی الصبح بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں گھس کر زبردست بمباری کی جس میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سب سے بڑا کیمپ نیست و نابود ہو گیا اور بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ۔قابل غور ہے کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں منگل کو علی الصبح ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے بیڑے کا اہم جہاز مراج -2000 نے بڑی کارروائی کو انجام دیا۔ تقریباً 10 سے 12 مراج طیاروں نے مختلف ایئر فورس اسٹیشنوں سے پرواز کیا اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں تقریباً 20 منٹ تک کئی مقامات پر 1000 کلو گرام کے بم سے زبردست بمباری کی جس میں کئی دہشت گرد کیمپ تباہ ہو گئے اور 200 سے 250 دہشت گرد ہلاک ہو گئے . پاکستانی فضائیہ کو جب تک اس کی خبر لگتی ہندوستانی طیارے مشن مکمل کرکے لوٹ آئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا