ونے شرما
ادھمپور//ضلع لیگل سروس اتھارٹی ادھمپور کی جانب سے ضلع جیل ادھمپور میں قیدیوں کے حقوق کو لیکر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق قیدیوں کو ان کے حقوق سے روشناش کروانے کے لئے آج یہاں ضلع لیگل سروس اتھارٹی ادھمپور کے زیر اہتمام ضلع جیل ادھمپور میں ایک بیداری تقریب منعقد ہوئی ، جبکہ اس موقع پر سکریٹری لیگل سروس اتھارٹی محترمہ سندیپ کور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، وہیں ان کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ سنجیت بوریہ ، سونتنتر سنگھ کتوال ، برجیس کمار وغیرہ رسورسز پرسنز کے طور پر موجود رہے ، علاوہ ازیں اس موقع پر جیل کے سپر نٹنڈت ہرش کتوال نے استقبالیہ خطبہ بھی دئے اور انہوں نے شکریہ کے الفاظ بھے کہے ، واضح رہے اس موقع پر اتھارٹی کی طرف سے قیدیوں کو مختلف حقوق کے بارے میں جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری و بنیادی سہولیات سے بیدار کیا گیا ۔