شمال مغربی ہندوستان میں کئی ہوائی اڈے بند

0
0

یواین آئی

نئی دہلیہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر بڑھے تنا¶ کی وجہ سے سرحدی علاقوں اور شمال مغرب کی دیگر ریاستوں میں کئی ہوائی اڈوں پر شہری ہوابازی کی آمدورفت کو بند کردیاگیا ہے ۔کم از کم 11ہوائی اڈوں امرتسر ،سری نگر،چنڈی گڑھ،جموں ،لیہ،پٹھان کوٹ ،دہرادون،آدم پور،شملہ،دھرم شالا اور کلو میں شہری ہوابازی کی آمدورفت بند کردی گئی ہے ۔مختلف ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ان ہوائی اڈوں پر آمدورفت بند ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔حالانکہ،اب تک شہری ہوابازی کی وزارت یا ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق ان ہوائی اڈوں پر فضائی شعبہ کے شہری استعمال پر فوری اثر سے پابندی لگادی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے ہوکر انڈین ایئرلائنس کمپنیوں کے طیارے بھی پرواز نہیں بھر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا