تمام کاروباری ادارے بند رہے
ملک شاکر
بانہال// مشترکہ مذاحمتی قیادت کی کال پر آرٹیکل 35A کے لئے جہاں پوری وادی میں ہڑتال رہی تو وہی دوسری جانب بانہال میں بھی مکمل ہڑتال رہی جہاں تمام کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے اور حال ہی میں جہاں وادی میں حریت رہنماو¿ں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماو¿ں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، تو اس کے ساتھ ہی وادی میں حالات اور کشیدہ ہوئے جس کے چلتے آرٹیکل 35A کے حوالے سے مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہوا اور ساتھ میں ہی بھارت اور پاکستان میں جنگ کا ماحول گرم ہو چکا ہے اور وادی کشمیر میں حالات دن بہ دن کشیدہ ہوتے چلے جا رہے ہیں۔اس طرح سے مشترکہ مذاحمتی قیادت کی کال پر وادی کشمیر کے ساتھ بانہال میں بھی مکمل ہڑتال رہی جہاں تمام کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہیں اور سڑکوں سے مقامی ٹرانسپورٹ بھی پوری طرح متاثر ہو کر رہی اور عام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی اور بانہال بارہمولہ ریل خدمات کو بھی احتیاطی طور پر معتل کر دیا گیا۔