یو این آئی
چینئیپی ایس ۔4کے گزشتہ ماہ کامیاب تجربات کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)ایک اور پی ایس ایل وی مشن کے لئے تیار ہے جو پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں سٹلائیٹس کو بھیجے گا ۔اس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔آئندہ ماہ ہونے والے مشن کی منصوبہ بندی کے دوران پی ایس ایل وی ،420کیلو EMISATچھوڑے گا جو ڈی آر ڈی او کی الکٹرانک انٹلی جنس سٹلائیٹ ہے ۔اس کے ساتھ 28دیگر سٹلائیٹس اور تین تجرباتی پے لوڈس بھی ہوں گے ۔تین مختلف مداروں میں ان کو چھوڑنے کیلئے نئی ٹکنالوجی کے مظاہرہ کا کام بھی کیاجائے گا۔اس کو خصوصی مشن قرار دیتے ہوئے اسرو کے صدرنشین ڈاکٹر کے سیون نے کہا کہ روایتی چھ اسٹراپس کے بجائے موٹرس پر چار اسٹراپ ، کے ساتھ پی ایس ایل وی کی نئی قسم کا استعمال آئندہ ماہ کے مشن کے لئے کیا جائے گا۔پی ایس ایل وی 763اونچائی پر پہلے EMISATکو چھوڑے گا جس کے بعد راکٹ 504کیلومیٹر مدار میں 28سٹلائیٹس کو چھوڑنے کاکام کرے گا۔اسرو نے 24جنوری کو پی ایس ایل وی سی 44کا استعمال کرتے ہوئے مدار میں مائیکرو سیٹ۔آر اور کلام سیٹ۔V2کو چھوڑا تھا۔مائیکرو سافٹ ۔آر کو چھوڑنے کے تقریبا13منٹ اور 26سکنڈ کے بعد یہ سٹلائیٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہوگیاتھا۔اسی دوران اسرو نے اپنے پہلے اسمال سٹلائیٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی)کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعہ دو دفاعی سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑا جائے گا۔ان میں ہر ایک کا وزن 120کیلو ہوگا۔یہ سٹلائیٹس جولائی۔اگست میں چھوڑے جائیں گے ۔دو دفاعی سٹلائیٹس کے علاوہ 110ٹن ایس ایس ایل وی 300کیلو گرام کے اڈاپٹرس بھی اپنے ساتھ لے جائے گا۔