شاہ ہلال
بجبہاڑہ//اننت ناگ پولیس نے نشہ آور ادویات کی 72بوتلیں ضبط کرتے ہوئے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔اننت ناگ پولیس نے بدھ کو ایک مصدقہ اطلاع کی بنا ءپربجبہاڑہ کے تلکھن شاہراہ پر معمول کے مطابق چکینگ کے دوران نشیلی ادویات ضبط کی ہےں۔ پولیس کو گذشتہ کئی مہینوں سے یہ شکایت موصول ہورہی تھی کہ بجبہاڑہ اور اسکے گرد نواح میں منشیات کا کاروبار کافی عروج پر ہے جس کے بدولت اس دھندے میں ملوث افراد نشہ آور چیزوں کے فروخت کے عوض نوجوان نسل سے موٹی رقم وصول کرتے ہیں اور پولیس کو آج اُس وقت بڑی کا میابی ملی جب ایس ایچ اوبجبہاڑہ کی سبراہی میں پولیس نے بجبہاڑہ کے تلکھن مقام پر تلاشی کاروائی کے دوران نشہ آورادویات کی 72بوتلیں ضبط کرکے اس دھندے میں ملوث تین افراد جن میں شوکت احمد ولد محمد یوسف ،شوکت احمد ولد ولی محمد ساکنان تلکھن بجبہاڑہ و محمد یوسف ساکنہ سیمو ترال کو موقعہ پر ہی پولیس نے گرفتار کرکے کیس زیر ایف آئی آر نمبر15/2019ایکسائز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دھندہ کرنے والے افراد کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیںسلاخوں کے پیچھے دھکیلنے میں پولیس کو اپنا تعاون دے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچایا جاسکھے ،ادھر عوامی ہلکوں نے اسطرح کی کاروائی پر پولیس کی کافی سراہنا کی۔