ڈاکٹر شہزاد ملک نے انتظامیہ کی سرحدی باشندگان کی جانب بے حسی پر شدید مذمت کی
لازوال ویب ڈیسک
پونچھپونچھ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اور سائی ناتھ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹر شہزاد ملک نے یہاں پونچھ میں ہوئی حالیہ شیلنگ کے پیش نظر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب سے پڑوسی ملک سرحدوں پر گولہ باری کر رہا ہے جس سے سرحدی باشندگان کی زندگی میں نشیب و فراز آ رہے ہیں اور دوسری جانب انتظامیہ کی سرحدی باشندگان کی جانب بے حسی پر شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ مرکزکی جانب سے سرحدی باشندگان کیلئے بنکروں کے احکامات صادر ہوئے ،پیسے واگزار ہوئے لیکن ابھی تک ان بنکروں کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار رہا اور سرحدی باشندگان کئی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ملک نے کہا کہ ایسی صورتحال میں زخمی لوگوں کو ضلع ہسپتال پہنچانے کیلئے امبولینسوں کی تعداد بھی کافی کم ہے ۔موصوف نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حد متارکہ کے قریب بنکروں کی تعمیر کے کام کی رفتار بڑھائی جائے۔