کوندر گپتا نے گاندھی نگر جموں کے رائکا میں تارکول کے کام کا کیا افتتاح

0
0

کہا کام کے معیار میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموںگاندھی نگر جموں کے رائکا کی عوام کی دیرینہ مانگ کو پعورا کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا نے یہاں تارکول کے کام کا آغاز کیا ۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے منتظمین بھی موجود تھے ۔وہیں کوندر گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نمائندگان کے انتخابات کے بعد ترقیاتی کاموں کو ایک رفتار ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار میں کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہ ہوگا۔انہوں نے مقامی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کام کے معیار میں کسی قسم کی کمی نظر آئے تو برائے راست ان تک شکایت کی جا سکتی ہے۔اس دوران گپتا نے ایئر سٹرائک کے پیش نظر وزیر اعظم ہند اور وزیر داخلہ کو مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا