کہا سرکار زبردستی کے بجائے بات کے ذریعے حل کرے
لازوال ڈیسک
جموںشرومنی اکالی دل مان کے ریاستی صدرگردیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ کشمیریوں کے دکھ تکلیف میں ساتھ کھڑی ہے ۔موصوف نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے پہلے پنجاب میںسکھوں کو دبانے کی کوشش کی اور اب فوج کے ذریعے کشمیر کی عوام کے حقوق کو کچل کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر تشدد سے صرف شدت ہی پیدہ ہوتی ہے مسئلوں کا حل نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے وادی کے نوجوان پڑھ لکھ کر آج بندوق اٹھانے پر مجبور ہیں۔موصوف نے کہا کہ حق انصاف کی لڑائی ختم ہوتی اورحکومت کشمیر کا حل کرنے کے بجائے حقووق کوکچلنا چاہتی ہے جبکہ ہماری ہمدردی کشمیر کی عوام سے ہے۔موصوف نے کہا کہ سرکار زبردستی کے بجائے بات کے ذریعے حل کرے اور کشمیر کے حل کیلئے سبھی فریقوں سے بات کرے ۔