لازوال ڈیسک
منڈی//ضلع پونچھ تحصیل منڈی کے گاو¿ں لورن پنچایت لور بی کے لوگوں نے ریاستی سرکار اور ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے دراصل اس گاو¿ں میں ابھی بھی دو ڈھائی فٹ کے قریب برف جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کا گھروں سے نکلنا بہت مشکل ہے یوتھ پریزیڈنٹ فیاض احمد دیوان نے اپنی یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ جب اس گاو¿ں کا دورہ کیا تو وہاں کے مقامی لوگوں نے ان کے سامنے اپنی پریشانیاں ظاہر کی مقامی لوگوں نے کہا کہ کافی مکان پسیاں کھسکنے کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے جو کبھی بھی گر سکتے ہیں لیکن ضلع انتظامیہ اور ریاستی سرکار کی طرف سے کوئی بھی امداد ان کو ابھی تک نہیں ملی ہے اور نہ ہی وہاں کوئی موقع پر پہونچا ہے اور برف پڑھنے کی وجہ سے تمام راستے بھی بند ہوچکے ہیں۔بجلی اور پانی ایک مہینے میں ایک بار فراہم ہوتی ہے اور اس کڑک کی ٹھنڈ میں راشن دینے والے بھی آنکھ مچولی کرتے ہیں۔۔