افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// سرنکوٹ یوتھ کی جانب سے سابقہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد، اور نواز کھانڈے کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او ریاض احمد چودھری مہمان خصوصی تھے۔وہیں سماجی کارکن شوکت پروانہ نے کہا کہ ان دونوں آفیسران نے عام لوگوں کے تئیں کافی اچھے کام کئے اور لوگوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جس سے محکمہ پولیس کو بھی لوگوں کا بھرپور تعاون حاصل ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں آفیسران نے نہایت ہی ایمانداری اور دہانت داری سے اپنے فرائض انجام دئے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس الوداعی تقریب میں متعدد سماجی کارکنان نے شمولیت اختیار کی جن میں نذیر احمد بجاڑ، حمید منہاس، اسد نومانی،طارق منہاس،برکت شاد، شبیر بٹ،حاجی لال محمد، محمد شریف، نیاز احمد بجاڑ، وغیرہ شامل تھے۔