سلمان خان کئی اداکاروں کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کی کوششوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں
ےواین این
ممبئی// سلمان خان بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے ان کی امید کا آخری سہارا بن گئے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں نہ صرف اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے میں بھی سلو میاں ہی سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔ سلمان خان کئی اداکاروں کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کی کوششوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور اب وہ بوبی دیول کے فلمی کیریئر کو بچانے کے لیے اپنے ساتھ ایک کے بعد ایک فلموں میں شامل کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کیے جانے کے بعد اب ایک بار پھر انہیں اپنی مشہور سیریز فلم’ ’دبنگ تھری‘ ‘میں انٹری کروا رہے ہیں جس میں بوبی وہ اہم کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سلمان خان کے قریبی ذرائع اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں۔قبل ازیں سوناکشی نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لیے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لیے قابل فخر ہے۔