امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس لاگو کرنے کی ڈیڈ لائن مﺅخر کردی

0
0

اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو فلوریڈا میں چینی ہم منصب کےساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینگے،ٹرمپ
ےو این این
واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی ڈیڈ لائن مﺅخر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکا نے گزشتہ برس ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر فریقین کے درمیان یکم مارچ تک ایک تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ اس ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا